लेखनी कहानी -07-Feb-2022 خزل
🌹 🌹 🌹 🌹 وجود🌹 🌹 🌹 🌹
جگ میں کچھ بھی نہیں ہے کسی کا وجود۔
بلبلے کی طرح ہے سبھی کا وجود۔
آتی جاتی ہوئی سانس کا کھیل ہے۔
اور کچھ بھی نہیں زندگی کا وجود۔
مجھ کو ایسے مٹانے کی ضد میں صنم۔
مٹ نہ جاۓ کہیں آپ ہی کا وجود۔
آپ کا حسن ہے تو سلامت ہے بس۔
ورنہ کیا ہے صنم عاشقی کا وجود۔
لاکھ تارے چمکتے رہیں رات بھر۔
چاند کے بن کہاں چاندنی کا وجود۔
دیر تک ٹک نہ پایا جہاں میں کبھی۔
روشنی کا ہو یا تیرگی کا وجود۔
چند لمحوں کا ہنسنا ہنسانا ہے بس۔
اور کیا ہے میاں دل لگی کا وجود۔
منحصر ہے تصوّر پہ بس آپ کے۔
میرے شعر و سخن، شاعری کا وجود۔
بجھ نہ جائیں فراز ان کا رکّھو خیال۔
ان چراغوں سے ہے روشنی کا وجود۔
سرفرازحسین فراز پیپلسانہ مرادآباد یو۔پی۔
🌹 🌹 🌹 🌹 🌹 🌹 🌹 🌹 🌹
Pratikhya
07-Feb-2022 03:51 PM
La jawab ... Really amazing but aap jb next tym se post karenge toh urdu language wale Category mai kariyega ji .
Reply